ٹائپنگ کی غلطی سےعماد وسیم بروقت کنٹریکٹ حاصل نہیں کرسکے ، چیف سلیکٹر کا اعتراف

منگل 8 ستمبر 2015 23:32

ٹائپنگ کی غلطی سےعماد وسیم بروقت کنٹریکٹ حاصل نہیں کرسکے ، چیف سلیکٹر ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8ستمبر ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے اعتراف کیا ہے کہ ٹائپنگ کی غلطی کی وجہ سے کرکٹر عماد وسیم کو دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ کنٹریکٹ نہ مل سکا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا کہ ٹائپنگ کی غلطی کی وجہ سے معاہدے کی فہرست میں شامل کھلاڑیوں میں سے عماد وسیم کا نام مٹ گیا، وہ سلیکشن کمیٹی کی فہرست میں ڈی کیٹیگری میں شامل تھے لیکن جس وقت نام منظوری کیلئے بھیجے گئے اس وقت ان کا نام غلطی سے مٹ گیا، اب اس غلطی کو ٹھیک کیا جا چکا ہے ۔

چیف سلیکٹر ہارون رشید کی درخواست پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے سال 16-2015ء کیلئے جن کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے ان کی فہرست میں عماد کے نام کو شامل کر لیا ہے ۔ یاد رہے کہ آل راونڈر عماد وسیم نے سری لنکا کے خلاف کولمبو میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے آخری اوور میں چھکا لگا کر پاکستان کو یادگار فتح سے ہمکنار کرایا لیکن حیران کن طور پر وہ سینٹرل کنٹریکٹ کی کسی بھی کیٹیگری میں شامل نہیں تھے۔