معروف ہندوستانی ٹی وی پروگرام بگ باس کا راز فاش ہوگیا

muhammad ali محمد علی منگل 8 ستمبر 2015 23:42

معروف ہندوستانی ٹی وی پروگرام بگ باس کا راز فاش ہوگیا
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8ستمبر 2015 ء) معروف ہندوستانی ٹی وی پروگرام بگ باس کا راز فاش ہوگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق عوام میں انتہائی مقبول ہندوستانی ٹی وی شو بگ باس کی حقیقت جاننے کیلئے اس شو کے مداح ہمیشہ سے کوشاں رہے ہیں تاہم انہیں کبھی اس سلسلے میں کامیابی حاصل نہیں ہوپائی۔

(جاری ہے)

تاہم اب اس راز کا پردہ فاش ہوگیا ہے۔ بگ باس کا کردار اتل کپور نامی شخص کی جانب سے نبھایا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ شو کے دوران اتل ایک کمرے میں خود کو بند کرلیتے ہیں جہاں کیمروں کی مدد سےوہ شو میں شرکت کرنے والے افراد پر نظر رکھتے ہیں اور انہیں ہدایات دیتے ہیں۔