نندی پور پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ گزشتہ حکومت ہے،مشینری دیر تک پڑی رہنے سے اس میں نقائص پیدا ہوئے، منصوبے کا فیول ٹریٹمنٹ پلانٹ ناکافی ہے،ہم نے پراجیکٹ کو مکمل پیداواری صلاحیت کے ساتھ چلایا،آئندہ چند دنوں میں نندی پور منصوبے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں،وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 8 ستمبر 2015 23:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نندی پور منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ گزشتہ حکومت ہے،نندی پور پراجیکٹ کی مشینری دیر تک پڑی رہنے سے اس میں نقائص پیدا ہوئے،منصوبے کا فیول ٹریٹمنٹ پلانٹ ناکافی ہے،ہم نے پراجیکٹ کو مکمل پیداواری صلاحیت کے ساتھ چلایا،آئندہ چند دنوں میں نندی پور منصوبے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہم نے نندی پور پاور پراجیکٹ کے بہت سے مسائل کے باوجود بند کرنے کے بجائے اسے فنکشنل بنایااور مکمل پیداواری صلاحیت کے ساتھ اسے چلایا،نندی پور پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ گزشتہ حکومت تھی، جس نے پراجیکٹ پر کام شروع نہ کیا اور اس کی مشینری کافی عرصہ پڑے رہنے کے باعث خراب ہو گئی اور اس میں طرح طرح کے نقائص پیدا ہو گئے ، اب مشینری بنانے والوں کو اس کے نقائص دور کرنے کیلئے بلایا جائے گااور منصوبے کے اندر خلل پیدا کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.