یو ایس اوپن : سرینا ولیمز نے وینس ولیمز کو شکست دیدی

بدھ 9 ستمبر 2015 10:57

یو ایس اوپن : سرینا ولیمز نے وینس ولیمز کو شکست دیدی

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9ستمبر ۔2015ء ) یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے خواتین کوارٹر فائنل میں امریکا کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے اپنی بہن وینس ولیمز کو ہرا دیا ، مردوں کے کوارٹر فائنل میں میزبان ملک کے ہی میرین سیلک سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

عالمی نمبر ایک ٹینس کوئین نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کھلاڑی کو 2-6 ، 6-1 اور 3-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ دوسری جانب مردوں کے کوارٹر فائنل میں امریکہ کے میرین سیلک نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرانس کے جو ویلفرائڈ سونگا کو 4-6 ،4-6، 6-3، 7-6 اور 4-6 سے ہرایا ۔