نیٹ میں تمام بلے باز وسیم ، وقار کا سامنا کرنے سے گھبراتے تھے : مصباح الحق

بدھ 9 ستمبر 2015 11:07

نیٹ میں تمام بلے باز وسیم ، وقار کا سامنا کرنے سے گھبراتے تھے : مصباح ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9ستمبر ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ جتنے مرضی ورلڈ ریکارڈ بنا لیں انسانیت کی خدمت کرکے جو خوشی ہوتی ہے اس کا جواب نہیں ہے ، نیٹ میں تمام بلے باز وسیم ، وقار کا سامنا کرنے سے گھبراتے تھے ۔

(جاری ہے)

ٹرسٹ ہوم کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے اپنی فیملی سمیت شرکت کی جس میں مقامی کمیونٹی کے علاوہ انڈین اور دیگر کمیونٹی کے افراد بھی شریک تھے۔

اس موقع پر ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے شرکاء کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیٹ پریکٹس کے دوران وسیم اکرم اور وقار یونس کی باؤلنگ پر تمام بلے بازوں کی کوشش ہوتی تھی کہ وہ انکا سامنا نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم کے لئے کھیلتے ہیں ۔ بورڈ مینجمٹ کی تبدیلی سے کھلاڑیوں کی کارگردگی پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔