سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ ، پاکستانی کیوئسٹ محمد سجاد نے ابتدائی دونوں میچز جیت لیے

بدھ 9 ستمبر 2015 11:21

سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ ، پاکستانی کیوئسٹ محمد سجاد نے ابتدائی دونوں ..

بنکاک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9ستمبر ۔2015ء ) بنکاک میں جاری سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد سجاد نے ابتدائی دونوں میچز جیت لیے جبکہ سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کو دوسرے میچ میں شکست ہوگئی ۔

(جاری ہے)

محمد سجاد نے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کے جان ہیگنز کو 1-5 سے ہرایا اور دوسرے میچ میں تھائی حریف کو 3-5 سے دھول چٹا دی جبکہ سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے پہلے میچ میں مصر کے احمد گالا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 سے شکست دی تاہم دوسرے میچ میں محمد آصف روایتی کھیل پیش نہ کر سکے جس کے نتیجے میں سابق عالمی چیمپئن کو 4 کے مقابلے میں 5 فریم سے مات ہوئی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اسجد اقبال نے پہلا میچ ہارنے کے بعد دوسرے میچ میں ملائیشین حریف کو زیر کیا ۔