پاکستان کے پہلے ڈرون طیارے براق کی دہشتگردوں کو نشانہ بنانے کی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا

بدھ 9 ستمبر 2015 11:34

پاکستان کے پہلے ڈرون طیارے براق کی دہشتگردوں کو نشانہ بنانے کی تصاویر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) پاکستان کے پہلے ڈرون طیارے براق کی جانب سے دہشتگردوں کو نشانہ بنانے کی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا ، ڈرون سے ٹارگٹ کو باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی فوج نے ڈرون طیارے براق کا استعمال کرتے ہوئے شوال میں دہشتگردوں کو نشانہ بنایا جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرون طیارے کے ذریعے شوال کے جنگلوں میں گھومنے والے دہشتگردوں کو باآسانی اور واضح دیکھا جا سکتا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشتگردوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا گیا جس سے وہ تینوں موقع پر ہلاک ہو گئے۔اس سے قبل پاکستانی سرحدی حدود میں امریکی ڈرون طیارے کے ذریعے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستانی ڈرون نے اس قسم کا حملہ کر کے تین ہائی پروفائل دہشتگردوں کو ٹھکانے لگایا ہے۔

متعلقہ عنوان :