لاہور: کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی، ملک اسحاق کا قریبی ساتھی گرفتار

بدھ 9 ستمبر 2015 11:45

لاہور: کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی، ملک اسحاق کا قریبی ساتھی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر2015ء) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور کے علاقے غازی آباد میں چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کے سابق سربراہ ملک اسحاق کے قریبی ساتھی اکبر معاویہ کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملک اسحاق کی ہلاکت کے بعد ملزم اکبر معاویہ روپوش ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر غازی آباد قبرستان میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم اکبر معاویہ کے دو بھائی پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔ اکبر معاویہ سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں ملوث ہے۔ ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔