لاس ویگاس سے لندن جانے والے طیارے میں آتشزدگی،2 زخمی

بدھ 9 ستمبر 2015 11:54

لاس ویگاس سے لندن جانے والے طیارے میں آتشزدگی،2 زخمی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) امریکی شہرلاس ویگاس سے لندن جانے والی برٹش ایئر ویز کے طیارے کے انجن میں آگ لگنے سے 2 مسافر زخمی ہوگئے۔ایئر پورٹ حکام کے مطابق برٹش ایئر ویز کا جیٹ طیارہ لاس ویگاس سے لندن جانے کے لیے رن وے پر تیار کھڑا تھا کہ اس دوران طیارے کے بائیں انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔طیارے میں عملے کے 13ارکان کے علاوہ 159مسافر سوار تھے۔

جنہیں فوری طور پر بحفاظت واپس اتار لیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم اس دوران 2افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ ائیرپورٹ حکام کی جانب سے کی گئی ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ ’پہلی کال مقامی وقت کے مطابق شام 4:13 منٹ پرملی اور 4:14 منٹ انجن میں آگ بھڑک اْٹھی اور اس کے فوری بعد حفاظتی اقدامات کیے گئے‘حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ائیر پورٹ کا ایک رن وے بند کر دیا گیا ہے جبکہ تین رن ویز کے ذریعے پروازوں کی آمدورفت جاری ہے۔میکرین ائیر پورٹ کا شمار امریکہ کے مصروف ائیر پورٹس میں ہوتا ہے اور گذشتہ سال اس ائیر پورٹ پر مسافروں کی آمد چار کروڑ سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :