بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن کل تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گا

بدھ 9 ستمبر 2015 11:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن کل جمعرات کوسندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گا ۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے تجاویز لی جائیں گی ۔ اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کے وفود شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آج جمعرات کو سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مشاورت کے لئے مدعو کیا ہے ۔ اس اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کریں گے ۔اجلاس میں پارلیمنٹ کی نمائندہ جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔ سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی ۔ اس اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت سندھ اور پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنر بھی شریک ہوں گے ۔