انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ پرسوں کھیلا جائے گا

بدھ 9 ستمبر 2015 12:08

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ پرسوں کھیلا ..

لیڈز ۔ 09 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ (کل) جمعہ کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں کینگروز نے 59 رنز جبکہ لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں 64 رنز سے فتح حاصل کی تاہم مانچسٹر کے مقام پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو 93 رنز سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیموں مابین چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل 11 ستمبر کو لیڈز جبکہ پانچواں اور آخری میچ 13 ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :