دنیا بھر میں ہروقت گونجنے والی آواز (اذان )کی آواز ہے‘رپورٹ

بدھ 9 ستمبر 2015 12:14

دنیا بھر میں ہروقت گونجنے والی آواز (اذان )کی آواز ہے‘رپورٹ

جلالپوربھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) دنیا بھر میں ہروقت گونجنے والی آواز (اذان )کی آواز ہے۔ رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے مشرق میں واقع جزائر سے طلوع آفتاب کیساتھ ہی فجر کی اذان شروع ہوجاتی ہے اور بیک وقت ہزاروں مئوذن اللہ تعالیٰ کی توحید اور رسول ﷺکی رسالت کا اعلان کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مشرقی جزائر سے یہ سلسلہ مغربی جزائر تک چلاجاتاہے،ڈیڑھ گھنٹے بعد یہ سلسلہ سماٹرامیں شروع ہوجاتاہے اور سماٹراکے قصبوں اور دیہاتوں میں اذانیں شروع ہونے سے پہلے ہی ملایاکی مساجدمیں اذانوں کاسلسلہ شروع ہوجاتاہے اور ایک گھنٹے بعد دھاکہ پہنچتاہے،رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں ابھی اذانیں ختم نہیں ہوتیں کہ کلکتہ سے سری لنکا تک فجر کی اذانیں شروع ہوجاتی ہیں،دوسری طرف یہ سلسلہ کلکتہ سے بمبئی تک پہنچتا ہے اورپورے ہندوستان کی فضاتوحیدورسالت کے اعلان گونج اٹھتی ہے،رپورٹ کے مطابق سری نگر اور سیالکوٹ میں فجر کی اذان کاوقت ایک ہی ہے،سیالکوٹ سے کوئٹہ ،کراچی اور گوادر تک 40منٹ ہے،اس عرصے میں فجر کی اذانیں پاکستان میں گونجتی رہتی ہیں،پاکستان میں یہ سلسلہ شروع ہونے سے پہلے افغانستان اور مسقط میں اذانیں شروع ہوجاتی ہیں ،

مسقط سے بغداد تک ایک گھنٹے کافرق ہے اس عرصے میں اذانیں سعودی عرب،یمن،متحدہ عرب امارات،کویت اور عراق تک گونجتی رہتی ہیں،بغداد سے اسکندریہ تک پھر ایک گھنٹے کافرق ہے،اس وقت شام،مصر،صومالیہ اور سوڈان میں اذانیں بلند ہوتی رہتی ہیں،اسکندریہ اور استنبول ایک ہی طول وعرض پر واقع ہیں،مشرقی ترکی تک ڈیڑھ گھنٹے کافرق ہے،اس دوران ترکی میں اذانیں شروع ہوجاتی ہیں ،اسکندریہ سے ترابلس تک ایک گھنٹے کا فرق ہے ، س عرصے میں شمالی امریکہ ،لیبیا اور تیونس میں اذانوں کاسلسلہ شروع ہوجاتاہے،رپورٹ کے مطابق فجر کی اذان جس کاآغاز انڈونیشیا کے مشرقی جزائر سے شروع ہواتھاساڑھے نو گھنٹے کاسفر طے کرکے بحر اوقیانوس کے مشرقی کنارے تک پہنچتی ہے،فجر کی اذان بحر اوقیانوس تک پہنچنے سے پہلے مشرقی انڈونیشیا میں ظہر کی اذان کاسلسلہ شروع ہوجاتاہے اور ڈھاکہ میں ظہر کی اذانیں شروع ہونے تک مشرقی انڈونیشیامیں عصر کی اذانیں بلندہونے لگتی ہیں ،یہ سلسلہ ڈیڑھ گھنٹے میں بمشکل جکارتہ تک پہنچتاہے کہ مشرقی جزائر میں مغرب کی اذانوں کاسلسلہ شروع ہوجاتاہے،مغرب کی اذانیں ابھی سیلز سے سماٹراتک ہی پہنچتی ہیں کہ اتنے میں انڈونیشیاکے مشرقی جزائر میں عشاء کی اذانیں شروع ہوجاتی ہیں،رپورٹ کے مطابق کرہ ارض پر ایک بھی سیکنڈ ایسا نہیں گزرتاہوگا جب سینکڑوں،ہزاروں بلکہ لاکھوں مئوذن اللہ تعالیٰ کی توحید اور رسول ﷺکی رسالت کااعلان نہیں کرتے،یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا،انشاء اللہ۔

متعلقہ عنوان :