ملکہ الزبتھ نے طویل حکمرانی کا ملکہ وکٹوریا کا ریکارڈ توڑ دیا

بدھ 9 ستمبر 2015 12:31

ملکہ الزبتھ نے طویل حکمرانی کا ملکہ وکٹوریا کا ریکارڈ توڑ دیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء )برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے کمال کردیا،انہوں نے طویل حکمرانی کا ریکارڈ قائم کر کے ملکہ وکٹوریاکو مات دید ی۔

(جاری ہے)

21اپریل 1926کو پیدا ہونیوالیی الزبتھ بدھ کو 23 ہزار2سو26 دن16 گھنٹے اور30 منٹ مکمل کرکے برطانیہ کی تاریخ میں سب سے لمبے عرصے تک تاج سنبھالنے والی ملکہ بن گئیں ۔89 سالہ برطانوی ملکہ الزبتھ طویل ترین ملکہ رہنے کااعزاز رات ساڑھے9 بجے حاصل کیا،ملکہ الزبتھ نے6 فروری 1952 ء کوتخت سنبھالاتھا۔