پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے صدر میاں محمد اسلم اورحافظ سلمان بٹ کی عبدالرحمن اور طلحہ طالب کو مبارکباد

بدھ 9 ستمبر 2015 12:36

پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے صدر میاں محمد اسلم اورحافظ سلمان بٹ کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء)پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور پنجاب ویٹ لیفٹنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حافظ سلمان بٹ نے عبدالرحمن اور طلحہ طالب کو چاندی کے تمغے جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے-