سیم سمتھ نے فلم ”سپیکٹر“ کے تھیم سانگ کی ریکارڈنگ مکمل کر لی

بدھ 9 ستمبر 2015 12:44

سیم سمتھ نے فلم ”سپیکٹر“ کے تھیم سانگ کی ریکارڈنگ مکمل کر لی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) سیم سمتھ جیمز بانڈ فلم کے لئے گانا گانے والے دوسرے برطانوی گلوکار ہیں۔ سیم سمِتھ کے مطابق گانے کا عنوان رائٹنگ آن دی وال ہے۔ گانا پچیس ستمبر کو ریلیز کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

سمِتھ کا کہنا تھا کہ باربرا براکلی اور ہدایت کار سیم مینڈیز نے انھیں فون کیا اور سکرپٹ دیتے ہوئے کہا کہ اس پر گانا تیار کرو۔ سمتھ نے کہا کہ انہیں گانا بہت پسند آیا۔ سمتھ دوسرے برطانوی گلوکار ہیں جنہوں نے جیمز بانڈ فلم کے لئے گانا گایا ہے۔ گزشتہ فلم سکائی فال کا تھیم سانگ برطانوی گلوکارہ اڈیل نے گایا تھا۔

متعلقہ عنوان :