Live Updates

بلدیاتی انتخابات ، پی ٹی آئی کا راولپنڈی کے گریژن سٹی میں انفرادی طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

بدھ 9 ستمبر 2015 13:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں راولپنڈی کے گریژن سٹی میں انفرادی طور پر حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ۔ پاکستان تحریک انصاف بغیر کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد اور سیٹ ایڈجسمنٹ کے انتخابات میں کامیابی کی پوزیشن میں ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کے بغیر حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑنے کرنے کے لئے مضبوط پوزیشن رکھتی ہے ۔

یہ فیصلہ لاہور میں ہونے والے سات سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، جمعیت علماء پاکستان ، مجلس وحدت المسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کے خلاف مشترکہ طور پر اتحاد کے بعد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے ایک مقامی رہنما کا کہنا ہے کہ اگرچہ پارٹی شیخ رشید کے ساتھ حلقہ این اے 55 میں الائنس بنا رہی ہے تاہم یہ حلقہ محدود ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پہلے ہی حلقہ این اے 56 میں کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے بغیر حلقہ میں امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل زاہد کاظمی کا کہنا ہے کہ پارٹی کسی سیاسی جماعت کے تعاون بیرونی امداد کے بغیر متوسط طبقے کے امیدواروں کو بلدیاتی انتخابات میں موقع فراہم کر رہی ہے حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) اس وقت مضبوط پوزیشن میں نہیں ہے گزشتہ 8 سال کے دوران حکومت عوام کے لئے کچھ نہیں کر سکی ۔ 2013 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے پنڈی سے قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی تین نشستیں حاصل کی تھیں جبہ دیگر جماعتیں ایک نشست بھی نکالنے میں ناکام رہی ۔

حلقہ این اے 56 کے پاکستان تحریک انصاف کے آرگنائزر فیاض الحسن چوہان جو کہ عمران خنا کے منتخب ہونے کے بعد اس حلقے پر گہری نظر رکھتے ہیں وہ بلدیاتی انتخابات میں سولور فلائیٹ کا ارادہ رکھتے ہیں راولپنڈی کے کارکنان حکمران جماعت کو شکست دینے کے لئے تیار ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات