کراچی :یوم دفاع پر گورنر اور وزیر اعلیٰ الیون میں کرکٹ میچ

بدھ 9 ستمبر 2015 13:13

کراچی :یوم دفاع پر گورنر اور وزیر اعلیٰ الیون میں کرکٹ میچ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) کراچی میں یوم دفاع پرگورنراوروزیراعلی الیون کے درمیان نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد ہوا، اراکین اسمبلی، کرکٹرزاورشوبزاسٹارزبھی ایکشن میں نظرآئے،ڈیفنس اسٹیڈیم کراچی میں برقی قمقموں کی روشنی میں نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا۔ گورنرالیون کی قیادت اداکارعدنان صدیقی نے کی سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم معین خان وزیر اعلی الیون کے قائد بنے۔

(جاری ہے)

شعیب محمد اورتنویراحمد نے اراکین اسمبلی کی ٹیم میں میں شامل تھے۔ ٹی وی ستاروں کی سائیڈ کامران جیلانی ، دانش تیموراور قوال امجد صابری سمیت کئی معروف اداکاروں پر مشتمل تھی۔اداکارہ نیلم منیرکا کہنا تھا کہ پاکستان شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے وہ پاک فوج کے کارناموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ نمائشی میچ کو شائقین کی بڑی تعداد نے دیکھا۔ اور پاک فوج کے شہداء کو سلام پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :