فریال تالپور دبئی سے اچانک لاہور پہنچ گئیں، بلاول سے ملاقات کر کے آصف زرداری کا اہم پیغام پہنچایا

بدھ 9 ستمبر 2015 13:45

فریال تالپور دبئی سے اچانک لاہور پہنچ گئیں، بلاول سے ملاقات کر کے آصف ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور دبئی سے اچانک لاہور پہنچ گئیں،بلاول ہاؤس لاہور میں بلاول بھٹو سے ملاقات کر کے آصف علی زرداری کا اہم پیغام پہنچانے کے علاوہ پارٹی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فریال تالپور شیڈول سے ہٹ کر اچانک دبئی سے لاہور پہنچیں جہاں انہوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں قیام پذیر اپنے بھتیجے بلاول بھٹو سے ملاقات کر کے دبئی میں ہونے والے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق فریال تالپور نے آصف علی زرداری کا اہم پیغام بھی بلاول کو دیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنا دورہ لاہور مختصر کرنے کا فیصلہ کیا ۔