مردہ گرل فرینڈ کے ساتھ سیلفی پوسٹ کرنے پر نوجوان گرفتار

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 9 ستمبر 2015 14:20

مردہ گرل فرینڈ کے ساتھ سیلفی پوسٹ کرنے پر نوجوان گرفتار

چین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر2015ء)شوشل میڈیا پر، ایک شخص کی اپنی مردہ گرل فرینڈ کے ساتھ، گردش کرتی تصویر کی بنیاد پر اسے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے۔ وی چیٹ پر گردش کرتی تصویر کی ڈسکرپشن میں لکھا تھا کہ میری خودغرض محبت، پلیز مجھے معاف کرنا۔ جنوبی چین کے شہر وزہو کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس کا نام کن ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کن نے اپنی گرل فرینڈ جسےلن کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، کو جھگڑے کے بعد قتل کر دیا۔قتل کرنے کے بعد کن نے لن کے ساتھ ایک سیلفی لی اور آن لائن پوسٹ کر دی۔ اس تصویر کے بعد کن نے کچھ پرانی تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں دونوں کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔تصویر پوسٹ ہونے کے بعد پولیس نے کن کی تلاش شروع کر دی اور 9 گھنٹے بعد اسے گرفتار کر لیا۔ حکام نے لن کی موت پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ، ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ لن کی لاش برآمد کر لی گئی ہے یا نہیں۔