ویلکم بیک نے باکس آفس پر 51 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا

بدھ 9 ستمبر 2015 14:31

ویلکم بیک نے باکس آفس پر 51 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ کامیڈی فلم ” ویلکم بیک “ نے باکس آفس پر 51 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے ایک رہنما کامرس تجزیہ نگار تاران آراء انیس کا کہنا ہے کہ فلم باکس آفس پر انتہائی شاندار بزنس کر رہی ہے اور گزشتہ تین روز میں فلم نے 51 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے انیس بزمی کی کامیڈی فلم میں جان ابراہام ، انیل کپور ، نانا پاٹیکر ، شروتی جاسن اور دیگر شامل ہین ویلکم بیک کی ٹیم کا خیال ہے کہ فلم ایک سو کروڑ کے کلب میں شامل ہو گی ۔