علی عباس ظفر فلم ” سلطان “ کی شوٹنگ کے لئے لاس اینجلس روانہ ہو گئے

بدھ 9 ستمبر 2015 14:37

علی عباس ظفر فلم ” سلطان “ کی شوٹنگ کے لئے لاس اینجلس روانہ ہو گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ ڈائریکٹر علی عباس ظفر اپنی آنے والی فلم ” سلطان “ کی شوٹنگ کے لئے لاس اینجلس روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

فلم کے پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑا ہیں جس میں سلمان خان ایک ریسلر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ظفر نے کہا کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے لئے لاس اینجلس روانہ ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں فلم کی ہیروئن کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ۔