بالی وڈ خانز اپنے ڈائریکٹرز کا انتخاب خود کرتے ہیں ، نکھل ایڈوانی

بدھ 9 ستمبر 2015 14:37

بالی وڈ خانز اپنے ڈائریکٹرز کا انتخاب خود کرتے ہیں ، نکھل ایڈوانی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر نکھل ایڈوانی نے کہا ہے کہ انڈسٹری کے خانز ڈائریکٹر کا انتخاب خود کرتے ہیں اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بطور ڈائریکٹر سپرسٹار سلمان خان اور عامر خان سے بہت کچھ سیکھا ہے انہوں نے کہا کہ سلمان خان اور عامر خان اپنی فلموں میں چیزوں کو بڑے واضح انداز سے پیش کرتے ہیں شاہ رخ ایک بے لوث اداکار ہیں انہوں نے کہا کہ ان تینوں خانز کو ان کے ڈائریکٹرز نہیں بلکہ وہ اپنے خانز کا خود انتخاب کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی فلموں میں ان سپرسٹارز سے مدد لینے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ اگر میں سلمان خان یا عامر خان سے اپنے کسی پراجیکٹ میں مدد لے رہا ہوتا ہوں تو اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ میں اپنے آپ کو نیچا دکھا رہا ہوں بلکہ وہ مجھے ہمیشہ اس بات کا احساس دلاتے ہیں کہ یہ ایک مشترکہ کوشش ہے ۔