سینئر صحافی آفتاب عالم جاں بحق ہو گئے

بدھ 9 ستمبر 2015 14:38

سینئر صحافی آفتاب عالم جاں بحق ہو گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر2015ء)نارتھ کراچی 11سی میں فائرنگ کے نتیجے میں سینئر صحافی آفتاب عالم جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی آفتاب عالم کو گھر کے قریب فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا گیا ۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر فائرنگ کی نوعیت کا پتہ نہیں چلا سکا اور نہ ہی معلوم ہوا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کا شاخسانہ تھا یا کچھ اور وجہ تھی ۔ ایم ایل او عباسی شہید نے آفتاب عالم کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ پولیس نے بتایا ہے کہ آفتاب عالم کے جبڑے میں گولی لگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آفتاب عالم سینئر صحافی تھے وہ نجی ٹی وی چینلزسمیت دیگر اداروں سے منسلک رہے ۔