قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی امریکا سےکراچی پہنچ گئے

بدھ 9 ستمبر 2015 14:41

قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی امریکا سےکراچی پہنچ گئے

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9ستمبر ۔2015ء ) قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد خان آفریدی امریکا سے کراچی پہنچ گئے ۔ انہوں نے قومی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ نہیں کھیلا۔ آل راونڈر کو کراچی بلیوز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا کراچی وائٹس کے کپتان فیصل اقبال نے بھی معطلی کی وجہ سے پہلے میچ میں حصہ نہیں لیا اور ان کی جگہ کپتانی رمیز راجا نے کی ۔ فیصل اقبال پر گذشتہ سال کوچ توصیف احمد سے جھگڑنے پر چار میچوں کی پابندی لگائی گئی تھی ۔ وہ اگلے میچ میں دستیاب ہوں گے ۔