پرینیتی چوپڑہ اداکاری کی بجائے خوبصورتی کی وجہ سے بنی خبروں کا حصہ

بدھ 9 ستمبر 2015 14:45

پرینیتی چوپڑہ اداکاری کی بجائے خوبصورتی کی وجہ سے بنی خبروں کا حصہ

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء)بولی ووڈکی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑہ آجکل اپنی اداکاری سے زیادہ اپنی خوبصورتی کے باعث خبروں کا حصہ بنی ہو ئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنا کئی کلو وزن کم کر لیاہے جس بعد اب وہ اپہلے کی نسبت زیادہ پرکشش نظر آنے لگی ہیں۔میڈیا سے بات چیت کے دوران جب ا سے پوچھا گیا کہ وزن کم کرنے کے لئے ان پر فلم انڈسٹری کی طرف سے دباؤ ڈالا گیا تھا ؟اداکارہ نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ انڈسٹری کی طرف سے آپ پر کوئی بھی دباؤ نہیں ڈال سکتا۔

(جاری ہے)

تاہم جب آپ ایک ایسے شعبے سے تعلق رکھتے ہوں جہاں آپ ہر وقت لوگوں کی نظروں میں رہیں تو آپ کو لازماً خوبصورت دکھائی دینا چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ لوگوں کے لئے اداکاروں کو نئے روپ میں دیکھنا عام بات ہے۔علاوہ ازیں انھوں نے بتایا کہ جب وہ خودکوئی فلم دیکھنے کے لئے جاتی تھیں تو سب سے پہلے وہ اداکاروں کی خوبصورتی کو ہی دیکھتی تھی۔26سالہ اداکارہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسان فطرتاً خوبصورتی کا شائق ہوتا ہے اور میں بھی ہوں اس لئے جب لوگ میری خوبصورتی اور فٹنس کی تعرید کرتے ہیں تو مجھے بے حد خوشی حاصل ہوتی ہے

پرینیتی چوپڑہ اداکاری کی بجائے خوبصورتی کی وجہ سے بنی خبروں کا حصہ