سونو نگم نے مرحوم آدیش شری واستو کا آخری پیغام سوشل میڈیا پرشیئر کر دیا

بدھ 9 ستمبر 2015 14:45

سونو نگم نے مرحوم آدیش شری واستو کا آخری پیغام سوشل میڈیا پرشیئر کر ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء)بولی ووڈ کے معروف پلے بیک سنگر سونو نگم نے میوزک کمپوزر مرحوم آدیش شری واستو کی طرف سے25جولائی کو بھیجا جانے والا آخری واٹس ایپ پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق موسیقار کا آخری پیغام انکی ہسپتال کے بیڈ پر لی گئی تصویر پر مشتمل تھا جس کے کیپشن میں انھوں نے سونو نگم کے لیے لکھا تھا کہ’چھوٹے بھائی خوش رہو‘۔

واضح رہے معروف موسیقار پورے چالیس دن تک کینسر کے خلاف جنگ لڑنے کے بعد بلا آخر پانچ ستمبر کو51برس کی عمر میں وفات پا گئے تھے۔گلوکار سونو نگم نے انکے پیغام کے جواب میں انھیں جلد صحت یابی کا دعایہ پیغام بھیجا تھا۔رپورٹ کے مطابق سونو نگم کا کہنا ہے کہ آدیش انھیں اپنے چھوٹے بھائیوں کی طرح سمجھتے تھے انھوں نے اپنے فنی سفر میں کئی مرتبہ ایک ساتھ کام کیا تھا