اداکاری کے میدان میں والد نے کبھی ساتھ نہیں دیا، خود محنت کی ہے‘ سلمان خان

بدھ 9 ستمبر 2015 14:50

اداکاری کے میدان میں والد نے کبھی ساتھ نہیں دیا، خود محنت کی ہے‘ سلمان ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء ) سلمان خان بالی ووڈ کے دبنگ اداکار جنہوں نے بھارت کی فلم انڈسٹری میں کئی ایک کامیاب فلمیں کی ہیں جنہوں نے اربوں کا کاروبار بھی کیاہے، کا کہنا ہے کہ اداکاری کے میدان میں ان کے والد نے کبھی بھی ان کا ساتھ نہیں دیا اور آج وہ جس مقام پر ہیں سخت محنت کے بعد انہوں نے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ سلمان خان نے کہا کہ ایک نامور لکھاری ہونے کی وجہ سے ان کے والد سلیم خان کے پاس بہت سے پروڈیوسرز آتے تھے تاہم انہوں نے کبھی بھی ان کے ساتھ میرے بارے میں بات نہیں کی۔

(جاری ہے)

سنی دیول،کمار گا?رو اور سنجے دت ایسے اداکار ہیں جنہیں میرے والد نے فلموں میں متعارف کرایا تاہم جب میں نے ان سے ایسی بات کی تو انہوں نے کہا کہ جب کسی پروڈیوسر نے تمہارے بارے میں کبھی نہیں پوچھا تو میں ان سے تمہاری بات کیوں کروں۔ سلمان خان نے کہا کہ اپنے والد کی جانب سے ایسا جواب ملنے کے بعد وہ خود گھر سے نکلے اور اپنے کیرئیر کاآغاز کیا جس کے لئے انہوں نے سخت محنت کی۔ ایک سوال کے جواب میں سلمان نے کہا کہ وہ اپنی اگلی فلم میں نئے بچوں کو متعارف کرائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں سے اداکاری کروانا اور بھی مشکل ہوتا ہے