آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ میگی اسمتھ کی نئی برٹش ڈرامہ فلم ”دی لیڈی اِن دی وین“ کا نیا ٹریلر جاری

بدھ 9 ستمبر 2015 14:51

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ میگی اسمتھ کی نئی برٹش ڈرامہ فلم ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ میگی اسمتھ کی نئی برٹش ڈرامہ فلم ''دی لیڈی اِن دی وین'' کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلمساز و ہدایتکار نکولس ہیٹنر کی یہ فلم رائٹر ایلن بیٹ کے 1999 کے پلے سے اخذ کی گئی ہے جس میں میگی اسمتھ کیساتھ ایلکس جیننگز، فرانسس دی لا ٹور اور گیون ٹیلر اہم کرداروں میں موجود ہیں جبکہ جیمز کورڈن اور ڈومینک کوپر بحیثیت مہمان اداکا رفلم کا حصہ بنے ہیں۔

نکولس ہیٹنر اور ڈیمین جونز کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک شخص کے گرد گھوم رہی ہے جسے ڈرائیو وے میں کھڑی اپنی گاڑی میں رہنے والی خاتون سے غیر معمولی ا?نسیت ہوجاتی ہے۔ انتہائی غیر معمولی کہانی لیے یہ فلم دی لیڈی اِن دی وین رواں سال 13 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔