پی سی بی انگلش کرکٹ بورڈ سے میرا کیس ری اوپن کرا ئے ، دانش کنیریا

بدھ 9 ستمبر 2015 14:58

پی سی بی انگلش کرکٹ بورڈ سے میرا کیس ری اوپن کرا ئے ، دانش کنیریا

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9ستمبر ۔2015ء ) سپاٹ فکسنگ میں تاحیات پابندی کا سامنا کرنیوالے پاکستانی لیگ سپنر دانش کنیریا نے پی سی بی حکام سے اپیل کی ہے کہ مشکل کی گھڑی میں ان کا موقف بھی سن لیا جائے اور انگلش بورڈ سے کہیں کہ انکا کیس ری اوپن کر لیا جائے ۔ اگر الزام ثابت ہوجائے تو انہیں چوراہے پر سولی پر لٹکا دیا جائے ۔ کنیریا کے مطابق جیل میں سزا کاٹنے والے آج ہیرو بنے ہوئے ہیں اور بورڈ کے حکام ان سے ملنے سے گریز کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دانش کنیریا نے کہا کہ اگر بورڈ سلمان بٹ،عامر اور آصف کی مدد کرسکتا ہے تو انہوں نے بھی اس ملک کی خدمت کی ہے ۔ وہ شہریار خان اور دیگر افسران سے ملنا چاہتے ہیں لیکن کوئی انکا فون اٹینڈ نہیں کرتا ۔ دانش کنیریا نے کہا کہ انگلش پولیس نے مجھے کلیئر دیا تھا لیکن ٹریبونل نے ان کیخلاف یکطرفہ فیصلہ کیا جس کے دوران انصاف کے تقاضے پورےنہیں ہوئے۔ دانش کنیریا کے مطابق اگر وہ بھی کوئی غلط کام کرتے تو انکے پاس بھی بنگلے اور مہنگی گاڑیاں ہوتیں ۔ کنیریا نے کہا کہ مرون ویسٹ فیلڈ پر عدالت نے جھوٹ بولنے کا الزام لگایا حالانکہ اس کا کیس ان سے زیادہ مشکل تھا ۔ وہ جیل میں بھی رہا لیکن سزا مجھے دے دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :