پاک چین تعلقات سے خوفزدہ بھارت نے چین کی متنازع سمندری حدود میں مداخلت شروع کر دی

بدھ 9 ستمبر 2015 15:07

پاک چین تعلقات سے خوفزدہ بھارت نے چین کی متنازع سمندری حدود میں مداخلت ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر2015ء)چینی تھنک ٹینک کے مطابق بھارت بڑھتے پاک چین تعلقات سے خوفزدہ ہوکر سائوتھ چائنہ سی کارڈ کھیل رہا ہے تاکہ سرحدی امور اور دیگر متنازع معاملات میں چین لچک دکھائے۔

(جاری ہے)

شنگھائی میونسپل سینٹر فار انٹرنیشنل سٹڈیز کے ڈائریکٹر وینگ نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ چین متنازع سمندری حدود میں بھارت کی مداخلت کو نہیں بڑھنے دے گا ، بھارت کو چاہئے کہ امریکہ اور جاپان کی خواہش پر چین مخالف اتحاد کا حصہ بننے سے باز رہے۔

بھارت کے آئل اور قدرتی گیس کے ادارے بی ایس ای نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ چین کی متنازع سمندری حدود ویتنام کے قریب تیل کی دریافت پر دوبارہ کام شروع کرے گا۔ بھارت کی جانب سے یہ اقدام متعدد مرتبہ دہرایا جا چکا ہے جس کیخلاف چین نے بیشتر مرتبہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ بھارت بحر ہند میں اپنے کردار کو نمایاں کرنے کے ساتھ پیسفک میں بھی اپنی پوزیشن بہتر بنانا چاہتا ہے جس کا ثبوت امریکہ کے تعاون سے حالیہ امریکہ بھارت بحری مشقیں ہیں۔