پاکستان کرکٹ بورڈ کا عامر، آصف اور سلمان پر رواں برس فرسٹ کلاس کے دروازے بند رکھنے کا فیصلہ

بدھ 9 ستمبر 2015 15:19

پاکستان کرکٹ بورڈ کا عامر، آصف اور سلمان پر رواں برس فرسٹ کلاس کے دروازے ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9ستمبر ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرپشن اور سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کو نشان عبرت بناتے ہوئے کم از کم ایک سال قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان ٹیم کے کم از کم پانچ کھلاڑی ایسے ہیں جو ان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کے حامی نہیں ہیں ۔ غیر یقینی کی صورتحال میں تینوں کرکٹرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مشکل دکھائی دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے حد درجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قومی سیزن میں تینوں کرکٹرز جب روڈ میپ سے گذریں گے انہی چھ ماہ کے دوران سیزن ختم ہوجائے گا اس طرح انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کےلئے اگلے سال کا انتظار کرنا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو جو رپورٹ دی گئی ہے اس کے مطابق قومی اکیڈمی میں جب محمد عامر ٹریننگ کے لئے آتے ہیں تو کئی سینئر کھلاڑیوں کا رویہ تبدیل ہوجاتا ہے اس کے پیش نظر ان کرکٹرز کو پابند کردیا گیا ہے کہ جب قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹریننگ کررہے ہوں یہ کھلاڑی اکیڈمی میں نہیں رک سکتے ۔ پاکستان ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں نے بورڈ پر واضح کردیا ہے کہ وہ کرپٹ کھلاڑیوں کے ساتھ نہیں کھیلیں گے ۔

متعلقہ عنوان :