عالمی برادری کا احتجاج ، اسلام آباد چڑیاگھر سے زنجیروں میں جکڑے کاون نامی ایشیائی ہاتھی کو آزاد کرنے کا فیصلہ

بدھ 9 ستمبر 2015 15:31

عالمی برادری کا احتجاج ، اسلام آباد چڑیاگھر سے زنجیروں میں جکڑے کاون ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) عالمی برادری کے احتجاج کے بعد اسلام آباد میں زنجیروں میں جکڑے کاون نامی ایشیائی ہاتھی کو آزاد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دس دن پہلے ایک پاکستانی نژاد نامی امریکی زرین خان نے پٹیشن لانچ کی تھی اس پر 30 ہزار سے زائد افراد نے دستخط کر دیئے تھے ۔اس کے بعد سی ڈی اے اس ہاتھی کو آزاد کرنے پر مجبور ہو گئے ۔

پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ سی ڈی اے مذکورہ ہاتھی کو آزاد کرائے ۔اس کو کئی سال سے زنجیروں میں جکڑ کر تنہائی میں رکھا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سی ڈی اے کے چیئرمین زیر صدارت اعلی اجلاس میں کیا گیا جس میں ماحولیات کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی اور ہاتھی کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ماحولیات شیخ سلمان جنہوں نے اس میٹنگ میں شرکت کی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نے ساری زنجیریں فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی ہے ۔

ہاتھی کی دیک بھال کرنے والا شخص بلال کا کہنا ہے کہ یہ نوے کی دہائی کی بات ہے جب کاون نامی ہاتھی نے صفائی پر مامور ایک شخص کو مبینہ طور پر ہلاک کر دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے میں نے کلینگ اور فیڈنگ کے دوران اس کو زنجیریں پہنا دیں ۔انہوں نے کہا کہ زنجیروں میں جکڑنے کا عرصہ اس کی فیمل ہتھنی ( سہیلی ) کے چل بسنے کے بعد زیادہ ہو گیا جو 90 ء کی دہائی میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو تحفتاً دی تھی جو مئی 2012 میں چڑیا گھر میں مر گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :