بھارتی اداکارہ عرشی خان نے شاہد آفریدی سے مبینہ تعلقات کا اعتراف کرلیا

بدھ 9 ستمبر 2015 16:19

بھارتی اداکارہ عرشی خان نے شاہد آفریدی سے مبینہ تعلقات کا اعتراف کرلیا

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9ستمبر ۔2015ء ) قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں تاہم ایک بھارتی اداکارہ اور ماڈل نے آل راونڈر پر شمناک الزام لگا دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ماڈل و اداکارہ عرشی خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مبینہ اکاﺅنٹ میں لکھا ہے کہ ، ہاں، میں نے آفریدی سے جسمانی تعلق بنایا، کیامجھے کسی کے پاس جانے کیلئے بھارتی میڈیا کی اجازت کی ضرورت ہے؟ یہ میری نجی زندگی ہے ، میرے نزدیک یہ محبت ہے‘۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی میڈیا نے آفریدی سے ان کے تعلقات کوسکینڈل بناکرپیش کیا تھا ، ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھوپال میں پیدا ہونیوالی اداکارہ دبئی میں پاکستانی ٹی 20 کے کپتان سے ملتی رہی ہیں جسکی انہوں تردید کرکے کہا تھا کہ وہ دونوں صرف اچھے دوست ہیں ۔

(جاری ہے)

اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اداکارہ نے آپسی رابطے کی تصدیق کی ہے یا بھارتی میڈیا کی طرف سے بار بار اٹھائے جانیوالے سوالات سے تنگ آکر ایک مخصوص لابی کو خاموش کرانے کی کوشش کی ہے ، دوسری جانب شاہد آفریدی کے مداح اُنکی شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ شرمناک الزام سچ ماننے پر راضی نہیں نظر آتے ہیں ۔