آئی سی سی نے عامر ، آصف اور سلمان بٹ کو دوسرا موقع دیا ، حتمی فیصلہ پی سی بی نے کرنا ہے ، ڈیوڈ رچرڈسن

بدھ 9 ستمبر 2015 17:42

آئی سی سی نے عامر ، آصف اور سلمان بٹ کو دوسرا موقع دیا ، حتمی فیصلہ پی ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سی ای او ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹریبونل نے محمد عامر ، آصف اور سلمان بٹ کو دوسرا موقع دیا ہے ، تینوں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے ہیں لیکن اس حوالے سے حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے، پاک بھارت سیریز کے حق میں ہیں دونوں ملکوں کو اس حوالے سے ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہیں ، ۔

اپنے ایک انٹرویو میں ڈیوڈ رچرڈسن نے مزید کہا اب محمد عامر ، آصف اور سلمان بٹ تینوں کے بارے میں حتمی فیصلہ پی سی بی نے کرنا ہے آئی سی سی ٹربیونل نے تینوں کو ایک اور موقع فراہم کردیا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے اپنے اوپر لگے داغ کو صاف کریں ۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز سے کرکٹ کو بے پناہ تشہیر ملتی ہے ،جب بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کھیلی جاتی ہے تو پوری دنیا میں مقبول ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ملکو ں کو اس حوالے سے مل کر سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کرکٹ کی بہتری کیلئے سوچنا چاہیے تاکہ عوام کو بھی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں اور اس حوالے سے آئی سی سی ان کی مکمل معاونت کیلئے بھی تیار ہے رچرڈسن نے مزید کہا کہ کرکٹ میں میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ میں آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ پاکستان کی ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہے کھلاڑیوں پر مکمل نظر رکھی جائے گی ۔

واضح رہے آئی سی سی نے تینوں کرکٹرز پر انٹرنیشنل پابندی ختم کرکے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے تاہم پی سی بی نے اس حوالے سے ایک روٹ میپ دیا ہے جس پر چل کر ہی تینوں کرکٹرز کے کھیلنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا ڈومیسٹک کرکٹ میں محمد عامر نے گزشتہ روز راولپنڈی ریجن کی طرف سے نمائندگی کی تاہم سلمان بٹ اور محمد آصف کو فی الحال ڈومیسٹک میں بھی کھیلنے کی اجازت نہیں ملی ۔ پی سی بی نے محمد آصف کو پے درپے میڈیا میں بیانات سے بھی روک دیا ہے

متعلقہ عنوان :