بھارت میں سعودی سفارتخانہ نے نیپالی خواتین کیساتھ زیادتی کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کردیا

بدھ 9 ستمبر 2015 17:55

بھارت میں سعودی سفارتخانہ نے نیپالی خواتین کیساتھ زیادتی کے دعوؤں ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) بھارت میں سعودی سفارتخانے نے دو نیپالی خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے پولیس اقدام کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں سعودی سفارتخانے نے معاملہ بھارتی وزارت خارجہ کے سامنے اٹھاتے ہوےء اپنے سفارتی اہلکار کے گھر پر پولیس کے چھاپے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

سفارتخانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم معاملے کے حوالے سے وزارت سے وضاحت کے خواہاں ہیں جبکہ نیپالی خواتین کے خلاف بھی تحقیقات اور کارروائی کے منتظر ہیں۔ واضح رہے ایک 20 سالہ نیپالی خاتون اور ان کی والدہ نے حال ہی میں الزام عائد کیا ہے کہ ایک سعودی سفارتکار گزشتہ چار ماہ سے ایک فلیٹ میں انہیں اپنا یرغمال بنا کر ریپ کا نشانہ بنا رہاہے۔

متعلقہ عنوان :