اکشے کمار کا اپنی48ویں سالگرہ پرنئی فلم”رستم“ کا اعلان

بدھ 9 ستمبر 2015 18:12

اکشے کمار کا اپنی48ویں سالگرہ پرنئی فلم”رستم“ کا اعلان

ممبئی ۔ 9 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی48ویں سالگرہ پرنئی فلم”رستم“ بنانے کا اعلان کیاہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار ،جو حال میں48 برس کے ہوئے ہیں، نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی نئی فلم ”رستم“ کا بھی اعلان کیا جو کہ رومانوی تھرلر فلم ہے، تیسری بار وہ فلمساز نیرج پانڈے فلمی پراجیکٹ کیلئے اکٹھے ہورہے ہیں۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز رواں سال دسمبرمیں ہوگا۔ فلم آئندہ سال12 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی عکسبندی مختلف ممالک کے سیاحتی مقامات پر ہوگی۔