مادھوری ڈکشٹ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی اقوام متحدہ کی مہم کی سفیر بن گئیں

بدھ 9 ستمبر 2015 18:12

مادھوری ڈکشٹ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی اقوام متحدہ کی مہم کی سفیر ..

ممبئی ۔ 9 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اقوام متحدہ کی بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی مہم کی سفیر بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی مہم کی سفیر بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ میڈیا اور ریڈیو سٹیشن سے اپیل کرتی ہیں کہ اس حوالہ سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہ کریں تاکہ کوئی بھی بچہ ان قطروں کو پینے سے محروم نہ ہوجائے اور پولیو کا شکار نہ ہوجائے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بطور ماں وہ خود بھی بچوں کی صحت کے معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی اور لوگوں سے بھی یہی کہیں گئی کہ بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھیں اور چھوٹے بچوں کو بروقت پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

متعلقہ عنوان :