نرگس فخری ایپ”پیری سکوپ“ کا سب سے زیادہ استعمال کرنے والی اداکارہ

بدھ 9 ستمبر 2015 18:17

نرگس فخری ایپ”پیری سکوپ“ کا سب سے زیادہ استعمال کرنے والی اداکارہ

ممبئی ۔ 9 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری اینڈ رائڈ فون کی ایپ”پیری سکوپ“ کا سب سے زیادہ استعمال کرنے والی اداکارہ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی آن لائن سب سے زیادہ ایکٹیو اداکارہ نرگس فخری ہیں جن کے ٹوئٹر پر15 لاکھ40 ہزار اور ویب سائٹ انسٹا گرام پر10 لاکھ مداح ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے مداحوں سے براہ راست رہنے اور انہیں اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کرنے کیلئے ایک اور ویڈیوسٹریمنگ ایپ”پیری سکوپ“ کا استعمال شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہاں بھی ان کے مداحوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ وہ اس ایپ کا سب سے زیادہ استعمال کرنے والی اداکارہ ہیں۔ اداکارہ کی نئی فلم”ہاؤس فل“ ہے جس کی عکسبندی جاری ہے اورجلد ہی مکمل کرلی جائے گی۔