مدارس کے حوالہ سے اصلاحات پر اتفاق رائے سے ملکی سطح پر ہم آہنگی بڑھے گی،علماء کرام
بدھ 9 ستمبر 2015 18:19
اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) علماء کرام نے مدارس کے حوالہ سے اصلاحات پر اتفاق رائے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملکی سطح پر ہم آہنگی بڑھے گی اور اختلاف ختم ہو نگے۔ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ آفیئرز چینل کے پروگرامز نقطہ نظراور پرسپیکٹو میں سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ مدارس کے بارے میں ہونے والا اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے۔
رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ اجلاس میں حکومت اور علماء نے اتفاق رائے سے تمام مسائل کو حل کرنے کا فیصلہ کیا۔ مدارس کے مسائل جلد ہی وزارت مذہبی امور سے وزارت تعلیم کو منتقل کر دیئے جائیں گے اور مدارس کو تعلیمی اداروں کا درجہ حاصل ہو گا۔اس کے علاوہ تمام مدارس کی رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔(جاری ہے)
پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کے علماء کا اجلاس میں دینی مدارس کی پانچوں تنظمیوں کے درمیان اتفاق رائے ہوا ہے جو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔
انہوں نے علماء کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان کی حمایت کا یقین دلایا۔وفاق المدارس کے سیکریٹر ی جنرل مولانا حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا کہ حکومت عسکری اور مذہبی قیادت کے درمیان مدارس کی اصلاح پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ اب مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء حساب انگلش اور سائنس کی تعلیم بھی حاصل کریں گے تاکہ وہ دنیا کے ساتھ چل سکیں۔ میجر جنرل (ر) جمشید ایاز نے کہا کہ حکومت اورعلماء کے درمیان مدارس کی رجسٹریشن اور نصاب کی اصلا ح کیلئے اتفاقِ رائے اہم پیش رفت ہےمزید اہم خبریں
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.