پاکستان پھانسیوں کے حوالے سے بڑے ممالک میں شامل ہے ، امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ

بدھ 9 ستمبر 2015 18:31

پاکستان پھانسیوں کے حوالے سے بڑے ممالک میں شامل ہے ، امریکی خبر رساں ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) امریکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو پھانسیوں کے حوالے سے بڑے ممالک میں شامل کر لیا۔ بدھ کو امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان گزشتہ برس پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد معطل شدہ سزائے موت پر عملدرآمد کے نتیجے میں زیادہ پھانسی دینے والے ممالک میں سے ایک بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سزائے موت دوبارہ بحال کرنے کا مقصد دہشت گردوں کو سنائی گئی سزاؤں پر عمل کرنا تھا لیکن اب دیگر جرائم پیشہ افراد کو بھی سزائے موت دی جا رہی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق دسمبر2014ء سے 226 مجرموں کو پھانسی دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ متعدد مغربی ممالک کی جانب سے پاکستان میں پھانسی پر سے پابندی ہٹانے کے فیصلے کی مخالفت کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :