سعودی عرب میں شامی مہاجرین کو پناہ نہ دینے کی خبریں غلط ہیں،وزارت خارجہ کی وضاحت

پانچ لاکھ شامی افرادپناہ حاصل کرچکے ہیں،مفت تعلیم وصحت کی سہولتیں بھی میسر ہیں،سعودی وزارت خارجہ

بدھ 9 ستمبر 2015 19:24

سعودی عرب میں شامی مہاجرین کو پناہ نہ دینے کی خبریں غلط ہیں،وزارت خارجہ ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) سعودی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ یہ بات قطعی طور پر بے بنیاد ہے کہ سعودی عرب نے شامی پناہ گزینوں کے لیے اپنے دروازے بند کر رکھے ہیں۔ پچھلے پانچ برسوں میں پانچ لاکھ شامی پناہ گزین سعودی عرب میں پناہ حاصل کرچکے ہیں، سعودی حکومت کی جانب سے نہ صرف یہ کہ انہیں عارضی قیام کا حق دیا گیا ہے بلکہ اْنہیں روزگار کی فراہمی کے ساتھ مفت میں صحت اور تعلیم کی سہولتیں بھی مہیا کی ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ شام سے تین لاکھ باشندے عارضی اورمحدود مدت کے ویزوں پر سعودی عرب آئے تھے مگر وہ واپس نہیں جاسکے ہیں۔ ان میں ایک لاکھ شامی طلباء سعودی عرب میں مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ سعودی عرب نے انہیں واپس جانے کے لیے کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا ہے۔شام سے نقل مکانی کر کے سعودی عرب آنے والے نصف ملین شہریوں کو عالمی سطح پر پناہ گزینوں میں اس لیے رجسٹرڈ نہیں کیا گیا کہ سعودی عرب نے انہیں اقامت، روزگار، صحت اور دیگر بنیادی شہری سہولتیں مہیا کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :