میری صحتیابی کیلئے دعا کرنے پر پاکستانیوں کا شکرگزار ہوں : رشید گوڈیل

muhammad ali محمد علی بدھ 9 ستمبر 2015 19:27

میری صحتیابی کیلئے دعا کرنے پر پاکستانیوں کا شکرگزار ہوں : رشید گوڈیل

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9ستمبر 2015 ء) رشید گوڈیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کی صحتیابی کیلئے دعا کرنے پر پاکستانیوں کا شکرگزار ہوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوجانے والے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما رشید گوڈیل کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہے۔ رشید گوڈیل کا کہنا ہے کہ مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے۔ ان کی صحتیابی کیلئے دعا کرنے پر پاکستانیوں کا شکرگزار ہوں۔ ان کی ماں کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔