کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں آخری فتح عوام کی ہو گی‘ بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی شہد اء کی امانت ہے اسے ہرٹاؤن اورگاؤں کی سطح پر فعال کر کے بلندیوں تک کر لے کر جائیں گے ‘ جمہوریت اور ملک کیلئے قربانیاں دینے کا اعزاز صرف پیپلز پارٹی کو حاصل ہے، کارکن جمہوریت کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں‘چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول ہاؤس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی ملاقاتیں ، حالیہ سیاسی صورتحال ، بلدیاتی و ضمنی انتخابات اور پارٹی کو فعال کرنے کے حوالے سے اہم امور ،تنظیمی امور اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا

بدھ 9 ستمبر 2015 20:18

کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں آخری فتح عوام ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں اورآخری فتح عوام کی ہو گی، پیپلزپارٹی شہد اء کی امانت ہے اسے ہرٹاؤن اورگاؤں کی سطح پر فعال کر کے بلندیوں تک کر لے کر جائیں گے ،جمہوریت اور ملک کیلئے قربانیاں دینے کا اعزاز صرف پیپلز پارٹی کو حاصل ہے، کارکن جمہوریت کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات کرنے والوں میں شیری رحمان ، راجہ پرویزاشرف ،مخدوم احمد محمود ،شوکت بسرا ، ندیم افضل چن شامل تھے ۔ اس موقع پر حالیہ سیاسی صورتحال ، بلدیاتی و ضمنی انتخابات اور پارٹی کو فعال کرنے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیشعبہ خواتین پنجاب کی صدر و ایم این اے بیگم بیلم حسنین اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز اورایم پی ایزکے وفد بھی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں تنظیمی امور اور ملکی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سب مل کر پارٹی مسائل کو حل کرینگے ، پیپلز پارٹی شہداء کی امانت ہے اسے اوربلندیوں تک لے کر جائیں گے اور اسے ہرٹاؤن اورگاؤں کی سطح تک فعال کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں،آخری فتح عوام کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور ملک کیلئے قربانیاں دینے کا اعزاز صرف پیپلز پارٹی کو حاصل ہے، کارکن اس اعزاز کیساتھ جمہوریت کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں جو تاریخ کا ہمیشہ حصہ رہیں گی۔ عوام کے مفاد میں جمہوریت انداز میں آواز اٹھائیں گے۔ شہید بھٹو اور بی بی شہید کے عوامی مشن کو آگے لیکر چلیں گے۔