قائداعظم سولر پارک کے حوالے سے میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں: شہباز شریف

muhammad ali محمد علی بدھ 9 ستمبر 2015 20:57

قائداعظم سولر پارک کے حوالے سے میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں: شہباز شریف

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9ستمبر 2015 ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم سولر پارک کے حوالے سے میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قائداعظم سولر پارک کے حوالے سے میڈیا میں چل رہی رپورٹس پر وزیراعلی شہباز شریف کی جانب سے وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسی رپورٹس بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت میں ایسا ہی منصوبہ 1 اعشاریہ 5 ملین ڈالر فی میگاواٹ کے حساب سے لگا جبکہ امریکہ میں ایسا منصوبہ 1 اعشاریہ 7ملین ڈالر فی میگاواٹ کی لاگت سے لگایا گیا۔

دوسری جانب پاکستان میں یہ منصوبہ 1 اعشاریہ 31 ملین ڈالر فی میگاواٹ کی لاگت سے لگایا گیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس ہونے والے دھرنوں کے باعث ملک کے اہم منصوبوں میں تاخیر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :