سپریم کورٹ سٹے آرڈر لینے نہیں گئے، ضمنی الیکشن ضرور لڑیں گے: ایاز صادق

muhammad ali محمد علی بدھ 9 ستمبر 2015 21:32

سپریم کورٹ سٹے آرڈر لینے نہیں گئے، ضمنی الیکشن ضرور لڑیں گے: ایاز صادق

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9ستمبر 2015 ء) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سٹے آرڈر لینے نہیں گئے، ضمنی الیکشن ضرور لڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 سے ڈی سیٹ ہوجانے والے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر سپریم کورٹ سے سٹے آرڈر لینے نہیں گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ این اے 122 کا ضمنی الیکشن ضرور لڑیں گے۔ ایاز صادق کا کہنا ہے کہ 2002 اور 2013 میں ان کیخلاف اس حلقے سے الیکشن لڑنے والے عمران خان اب کہاں ہیں؟ عمران خان ان کیخلاف اب الیکشن کیوں نہیں لڑ رہے؟