بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگی کارکنوں کا مرغا بن کے احتجاج

muhammad ali محمد علی بدھ 9 ستمبر 2015 21:40

بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگی کارکنوں کا مرغا بن کے احتجاج

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9ستمبر 2015 ء) بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگی کارکنوں نے مرغا بن کے احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگی امیدواروں کی جانب سے انوکھا احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ن لیگی کارکن احتجاج کرتے ہوئے کان پکڑ کر مرغا بن گئے اور آنسو بہاتے رہے۔ ن لیگی امیدواروں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پیسے لے کر ٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں۔