پاکستان سپر لیگ کے لیے پی سی بی اور سابق کپتان وسیم اکرم ، رمیز راجہ میں معاملات طے پا گئے

بدھ 9 ستمبر 2015 21:48

پاکستان سپر لیگ کے لیے پی سی بی اور سابق کپتان وسیم اکرم ، رمیز راجہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کاپاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل)کیلئے سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجہ کے ساتھ معاملات طے پا گئے،دونوں کھلاڑی ماسٹرز لیگ سے معاہدہ ختم کرنے پر رضا مند ہوگئے، بورڈ پی سی بی اور دونوں سابق کپتانوں کے مابین معاہدے پر آئندہ ایک دو روز میں دستخط ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجہ تین سال تک پاکستان سپر لیگ کے سفیر رہیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے دونوں سابق کپتانوں پر ماسٹرز لیگ سے تعلق ختم کرنے کی شرط رکھی ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ کے لیے وسیم اکرم اور رمیز راجہ ماسٹرز لیگ سے معاہدہ ختم کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔

پی سی بی اور دونوں سابق کپتانوں کے مابین معاہدے پر آئندہ ایک دو روز میں دستخط ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :