وزیر اعظم سے جمعہ کو برآمد کنندگان کا وفد ملاقات کریگا،ٹیکس ڈیوٹی پر بات چیت ہو گی

بدھ 9 ستمبر 2015 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء)وزیر اعظم نوا زشریف سے جمعہ کو برآمد کنندگان کے نمائندے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں وزیر اعظم سے ٹیکس ڈیوٹی پر بات چیت ہو گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے مطابق جمعہ کو وزیر اعظم نواز شریف سے برآمد کنندگان ملاقات کریں گے جس میں مختلف شعبوں کے رہنما بھی شرئیک ہونگے۔ ملاقات میں وزیر اعظم سے ٹیکس ڈیوٹی پر بات چیت ہو گی