آصف زرداری کی کراچی میں صحافیوں کے قتل کے واقعات کی شدید مذمت

بدھ 9 ستمبر 2015 22:49

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء ) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں صحافیوں کے قتل کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ بدھ کواپنے ایک بیان میں سابق صدر نے ان دونوں واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور شدید الفاظ میں ان واقعات کی مذمت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحومین کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ واضح رہے کہ منگل کی رات کو ایک نجی چینل کی ڈی ایس این جی وین پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری جاں بحق ہوگئے جبکہ وین کا ڈرائیور انیس شدید زخمی ہوگیا۔ بدھ کی دوپہر حملہ آوروں نے دن دیہاڑے فائرنگ کرکے ایک اور صحافی آفتاب عالم کی جان لے لی

متعلقہ عنوان :