لاہور کے بعد اسلام آباد کی باری آگئی، متعدد ہوٹل سیل

muhammad ali محمد علی بدھ 9 ستمبر 2015 22:54

لاہور کے بعد اسلام آباد کی باری آگئی، متعدد ہوٹل سیل

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9ستمبر 2015 ء) لاہور کے بعد اب اسلام آباد میں بھی ناقص کھانا بیچنے والوں کاروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مضر صحت کھانا فروخت کرکے عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے والے ہوٹلوں کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بلیو ایریا، ایف ایٹ ، سپر مارکیٹ اور شالیمار میں مختلف ریسٹورنٹس اور فوڈ چینز پر چھاپے مارے گئے۔

مضر صحت کھانوں کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ایف ایٹ میں دو ہوٹلوں کو سیل جبکہ دو کو جرمانہ کیا گیا اور معروف حبیبی ریسٹورنٹ کو ناقص صفائی پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مہم کے دوران بلیو ایئریا میں واقع معروف سیور فوڈز اور ایف سکس میں واقع مشہور ریسٹورنٹ چائے خانہ کو بھی صفائی کے ناقص انتظامات اورمضر صحت کھانے کی فروخت پرسیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نکی جانب سے ہمک ، کرال اور سہالہ کے علاقوں میں بھی آپریشن کرتے ہوئے ناقص صفائی کے انتظامات پر راحت بیکرز سمیت دو بیکریاں اور 6 ریسٹورنٹ سیل کر دیئے گئے جبکہ دو ہوٹلوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس دوران ضلعی انتظامیہ کے چھاپوں کے خوف سے متعدد ہوٹلوں کے مالکان غائب ہو گئے جس پر انہیں نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :